ہانگ کانگ ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور امریکی فیڈرل ریزرو چیف کی قرضوں پر سود کی شرح کے حوالے سے پالیسی ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 571.22 پوائنٹ (2.06 فیصد) اضافے کے ساتھ 28243.09 پوائنٹ رہا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے …
ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ہانگ کانگ ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور امریکی فیڈرل ریزرو چیف کی قرضوں پر سود کی شرح کے حوالے سے پالیسی ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 571.22 پوائنٹ (2.06 فیصد) اضافے کے ساتھ 28243.09 پوائنٹ رہا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 92.76 پوائنٹ (0.41 فیصد) بڑھ کر 22694.53 پوائنٹ رہا۔









