مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد اور پلوامہ میں پرامن احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

سرینگر ۔ 27 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین کی دفعہ 35-A پر حملے کے خلاف اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فورسز اور پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں لوگ اس وقت گھروں سے باہر آگئے جب یہ خبر پھیل …

سرینگر ۔ 27 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین کی دفعہ 35-A پر حملے کے خلاف اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فورسز اور پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں لوگ اس وقت گھروں سے باہر آگئے جب یہ خبر پھیل گئی کہ بھارتی سپریم کورٹ آج دفعہ 35-A کے خلاف ایک تازہ درخواست کی سماعت کررہی ہے۔ اس دفعہ کے تحت جموںوکشمیر کے مستقل باشندوں کو خصوصی حقوق اور مراعات حاصل ہیں۔مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔