مہاتیر محمد کا ایک اور چینی منصوبے کو جھٹکا، فارسٹ سٹی میں اپارٹمنٹس غیرملکیوں کو فروخت کرنے پر پابندی لگا دی

کوالالمپور ۔ 27 اگست (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملک کی جنوبی ساحلی پٹی پر قائم ہونے والے بڑے ہاﺅسنگ پراجیکٹ فارسٹ سٹی میں اپارٹمنٹس غیرملکیوں کو فروخت کرنے پر پابندی لگا دی۔ سنگا پور کے قریب ملائیشیا کی جنوبی ساحلی پٹی پر 7 لاکھ افراد کے لئے بڑا اور ماحول دوست رہائشی فارسٹ سٹی پراجیکٹ چینی کمپنی کنٹری گارڈن ہولڈنگ کارپوریشن کا منصوبہ ہے …

کوالالمپور ۔ 27 اگست (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملک کی جنوبی ساحلی پٹی پر قائم ہونے والے بڑے ہاﺅسنگ پراجیکٹ فارسٹ سٹی میں اپارٹمنٹس غیرملکیوں کو فروخت کرنے پر پابندی لگا دی۔ سنگا پور کے قریب ملائیشیا کی جنوبی ساحلی پٹی پر 7 لاکھ افراد کے لئے بڑا اور ماحول دوست رہائشی فارسٹ سٹی پراجیکٹ چینی کمپنی کنٹری گارڈن ہولڈنگ کارپوریشن کا منصوبہ ہے تاہم مہاتیر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملائیشین شہریوں کے لئے ہاﺅسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے بجائے غیرملکیوں کو راغب کرنے کے لئے معلوم ہوتا ہے، کمپنی مقامی افراد کے بجائے غیرملکیوں کو اپارٹمنٹس فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے، لہٰذا یہاں رہائش کے لئے غیرملکیوں کو اقامتی ویزے نہیں دیئے جائیں گے۔