مکة المکرمہ ۔ 28 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے ایام حج کے بعد مکة المکرمہ میں مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا ہے۔ سعودی سروسز افواج کے ڈائریکٹر جنرل محمد الجبری نے کہا ہے کہ حج کی کامیاب تکمیل کے بعد حرم شریف کے اندرونی اور بیرونی صحن کی صفائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ …
مکہ مکرمہ، حج کی کامیاب تکمیل کے بعد حرم شریف کی صفائی کے کام میں تیزی

مزید خبریں
مکة المکرمہ ۔ 28 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے ایام حج کے بعد مکة المکرمہ میں مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا ہے۔ سعودی سروسز افواج کے ڈائریکٹر جنرل محمد الجبری نے کہا ہے کہ حج کی کامیاب تکمیل کے بعد حرم شریف کے اندرونی اور بیرونی صحن کی صفائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کی کامیاب تکمیل کے بعد حرم کی اندورنی اور بیرونی صحن کی صفائی کےلئے تین شفٹوں میں 4 ہزار سے زیادہ ملازم اور ان کی نگرانی کےلئے 275 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں








