بھارتی فوجیوں نے بانڈ ی پورہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا، مقبوضہ علاقے میں آج سے دو روزہ ہڑتال شروع

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے حاجن میں پرہ محلہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ضلع پلوامہ …

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے حاجن میں پرہ محلہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ضلع پلوامہ کے علاقے مرن میں لوگوں نے قابض فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ دریں اثنا بھارتی آئین کی دفعہ 35۔ اے کو منسوخ کرنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو انتہا پسند حکومت کے منصوبے کے خلاف آج سے مقبوضہ علاقے میں دو روزہ ہڑتال کا آغاز ہو گیا۔30اور 31اگست کو ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔