نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان نے تنازعہ کشمیر کے حل طلب مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ان قرادادوں پر عمل در آمد کروایا جائے جن میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال کا حق دیا گیا ہے تاکہ جنوی ایشیا ءمیں امن قائم کیا جاسکے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لو دھی کا ” ثالثی اور تنازعات کا حل“ بارے سلامتی کونسل میں منعقدہ بحث میں اظہار خیال

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان نے تنازعہ کشمیر کے حل طلب مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ان قرادادوں پر عمل در آمد کروایا جائے جن میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال کا حق دیا گیا ہے تاکہ جنوی ایشیا ءمیں امن قائم کیا جاسکے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لو دھی نے ; ثالثی اور تنازعات کا حل ; بارے سلامتی کونسل میں منعقدہ بحث میں حصہ لیتے ہو ئے کہا کہ اگر سلامتی کونسل کی اپنی ہی منظور کرد ہ قرادادیں زیر التواءہوں تو عالمی برادری تنازعات کی روک تھام اور تنازعات کے پرامن حل کویقینی بنانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ بعض سیاسی تنازعات کے حل میں کامیاب بھی رہی ہے تاہم جموں و کشمیرکے تنازعہ کا حل عرصہ دراز سے سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر ہے جبکہ15 رکنی سلامتی کونسل خود قراردے چکی ہے کہ اس مسئلہ کو حتمی طور پر کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہی حل کیا جاسکتاہے اور یہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں جمہوری ، آزادانہ اورغیر جانبدارانہ طور پر منعقدہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا۔








