وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جمعہ کو چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریلوے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی غرض سے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستان ریلوے کے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جمعہ کو چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریلوے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی غرض سے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستان ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے ریلوے سے متعلقہ منصوبوں میں چین کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریلوے کے حوالہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چینی سفیر نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔