مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن عبدالعزیز نئیادی کی ملاقات

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن عبدالعزیز نئیادی کی ملاقات دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن عبدالعزیز نئیادی نے جمعہ کو ملاقات کی …

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن عبدالعزیز نئیادی کی ملاقات
دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن عبدالعزیز نئیادی نے جمعہ کو ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان بھی موجودتھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بالخصوص ماحولیات کے شعبہ کو مزید آگے تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بڑے پیمانے پر شجرکاری کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں اور ملک میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے 10 بلین درخت لگائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت کیلئے ماحولیات اولین ترجیح پر ہے اور ہم اس شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں اور اس سلسلہ میں وزارت کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیراعظم کے مشیر کو اپنی وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی ماحولیات کیلئے کوششوں کو سراہا اور قابل قدر گردانا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ماحو لیات کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کیلئے اور اقتصادی صلاحیت کے استعمال کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔