اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے انسانی وسیلہ کی ترقی کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام شعبہ جات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی و انسانی ترقی کے میدان میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ …
وزیر اعظم عمران خان سے جاپانی وزیر مملکت خارجہ امور کازوکی ناکانی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے انسانی وسیلہ کی ترقی کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام شعبہ جات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی و انسانی ترقی کے میدان میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ نوجوانوں کی ہنرمندی کی صلاحیت بڑھانے سمیت دوطرفہ کثیر الجہتی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان روابط میں اضافے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ انتخابی کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی طرف سے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








