اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ، نظام و نصاب تعلیم میں یکسانیت اور نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ماہرین کی آراءسے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈاکٹر عطاءالرحمان …
وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عطاءالرحمان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ، نظام و نصاب تعلیم میں یکسانیت اور نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ماہرین کی آراءسے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈاکٹر عطاءالرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر شفقت محمود، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، پروفیسر محمد مجاہد اور راشد خان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن نے ملک میں ہائر ایجوکیشن اور خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے وزیراعظم کو مختلف سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم ہاو¿س کو اعلیٰ تعلیم اور جدید ریسرچ سنٹر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو مطلوبہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔








