سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہی ہیں، ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے،,وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہی ہیں، ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے،,وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے …

سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہی ہیں، ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے،,وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہی ہیں، ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ہفتہ کووزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی بار 9 بہترین افسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی وفاقی حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔