اسلام آباد ۔یکم ستمبر(اے پی پی)انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پراقوامِ متحدہ کی تاریخی رپورٹ نے مسئلہ کشمیر میں بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میںآسٹریلیا کی ایک با اثر سیاستدان نے بریفنگ لینے کےلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔سینیٹر لی ریانن، جنہوں نے گزشتہ ماہ ہی میں بطور نیو ساو¿تھ ویلز سینیٹر اپنی …
انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی کی آ سٹریلوی سینیٹر لی ریانن سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔یکم ستمبر(اے پی پی)انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پراقوامِ متحدہ کی تاریخی رپورٹ نے مسئلہ کشمیر میں بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میںآسٹریلیا کی ایک با اثر سیاستدان نے بریفنگ لینے کےلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔سینیٹر لی ریانن، جنہوں نے گزشتہ ماہ ہی میں بطور نیو ساو¿تھ ویلز سینیٹر اپنی مدت پوری کی ہے، نے اسلام آباد میںانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی سے ملاقات کی۔انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے لابیسٹ کی ٹیم جوکشمیر کے حالات کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے ساتھ کام کر رہی ہے، نے سینیٹر ریانن کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ شائستہ صفی جن کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولہ سے ہے، نے سینیٹر ریانن کو کشمیری نوجوان نسل میں پنپتے خیالات اور رائے سے آگاہ کیا۔وائے ایف کے نے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جس میں موجود تمام تصاویر باقاعدہ تصدیق شدہ تھیں اور تاریخ و تفصیل کے ساتھ پیش کی گئیں تھیں، جو کہ بین الاقوامی مستند فوٹو جرنلسٹس نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بذاتِ خود اپنے کیمرے میں محفوظ کی تھیں۔








