ٹوکیو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں ربڑ کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 0.2 ین کم ہوکر 173.7 ین (1.57 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 110 یوان کم ہوکر 12360 یوان …
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں ربڑ کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 0.2 ین کم ہوکر 173.7 ین (1.57 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 110 یوان کم ہوکر 12360 یوان (1809 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.4 امریکی سینٹ کم ہوکر 133.6 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔









