وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شالیمارہسپتال کا کیس نیب کو بھجوایا جارہا ہے‘ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف نیب کو کوئی خط نہیںلکھا، نیب مےں ریلوے کے 8کیسز چل رہے ہیں‘4 مزید بھجوارہے ہےں‘ ایک سال کے اندر ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیں گے۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر …

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شالیمارہسپتال کا کیس نیب کو بھجوایا جارہا ہے‘ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف نیب کو کوئی خط نہیںلکھا، نیب مےں ریلوے کے 8کیسز چل رہے ہیں‘4 مزید بھجوارہے ہےں‘ ایک سال کے اندر ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیں گے۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر ریلوے افسران بھی موجود تھے‘ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ ان کی ریلوے مزدور یونین سے ملاقات ہوئی ہے جس میں رےلوے مزدوروں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاملات پر غورکیا گیا،اس سلسلہ میں ان کو ایک سکیل اپ گریڈ کرنے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرینگے‘ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ڈپٹی ڈی ایس تعینات کئے جائیں گے تاکہ ریلوے کی کارکردگی کومزید بہتر کیا جاسکے