وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات،صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات،صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی پنجاب حکوت کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہو نی چاہیئے،پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے،کابینہ ارکان کرپشن کی نشاندہی کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں،کابینہ ارکان غیر ضروری اخراجات کم کر کے دوسروں کے لئے ایک مثال …

وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات،صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی
پنجاب حکوت کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہو نی چاہیئے،پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے،کابینہ ارکان کرپشن کی نشاندہی کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں،کابینہ ارکان غیر ضروری اخراجات کم کر کے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کریں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکوت کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہو نی چاہیئے،پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ہفتہ کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے انکے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کی جانب سے وزیر اعظم کا گرم جوشی سے خیر مقدم اور نیا پاکستان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہونی چاہیئے۔کابینہ ارکان کیساتھ مختلف اصلاحات پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کابینہ ارکان کرپشن کی نشاندہی کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں۔وزیر اعظم نے پنجاب میں بالعموم اور لاہور میں بالخصوص اراضی ہتھیانے اور تجاوزات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی ہتھیانے اور تجاوزات میں ملوث بڑے مافیاز اور گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاوزات اور اراضی ہتھیانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو اپنی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں