لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے نامزد صدرارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، مخدوم خسرو بختیار، اسحاق خاکوانی، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات …
صدارتی امیدوار عارف علوی کی جہانگیر ترین، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے نامزد صدرارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، مخدوم خسرو بختیار، اسحاق خاکوانی، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، باﺅ رضوان، طارق حسن، ڈاکٹر افضل، احسان الحق اور راہ حق پارٹی کے محمد معاویہ بھی موجود تھے۔ رہنماﺅں نے صدارتی الیکشن کے بارے میں مشاورت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی جیسے سینئر سیاستدانوں کا سیاسی تجربہ ہمارے کام آئے گا اور ہم انشاءاللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔








