کوئٹہ اور گوادر میں پانی کے بحران کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ۔یکم ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گوادر میں پانی کے بحران کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے صحیح استعمال کے ذریعہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی جلد از جلد قابو پایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار …

کوئٹہ۔یکم ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گوادر میں پانی کے بحران کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے صحیح استعمال کے ذریعہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی جلد از جلد قابو پایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے ہفتہ کے روز ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی ترقی اور مکران ڈویژن خاص طور سے گوادر کے ترقیاتی منصوبوں اور گوادر کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سی پیک منصوبے کے تناظر میں گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ مستقبل کی پورٹ سٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی ضروری ہے۔