اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز اصلت مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کے دورے کے آخری حصے میں جدہ کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ اور مغربی ملکوں میں بحری جہاز بھیجنے کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے ان ممالک تک اس کی رسائی بڑھانا ہے۔ تین روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور …
پاک بحریہ کا جہاز اصلت مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کے دورے کے آخری حصے میں جدہ کی بندرگاہ پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز اصلت مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کے دورے کے آخری حصے میں جدہ کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ اور مغربی ملکوں میں بحری جہاز بھیجنے کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے ان ممالک تک اس کی رسائی بڑھانا ہے۔ تین روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان سفارتی اور فوجی تعلقات کا فروغ ہے۔کموڈور محمد فیصل عباسی کی قیادت میں پاک بحریہ کے وفد نے سعودی شاہی افواج کے مغربی بیڑے کے ڈپٹی کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے عوام کیلئے عموماً اور پاک بحریہ کیلئے خصوصاً جذبہ خیر سگالی اور محبت کا اظہار کیا گیا۔استعداد کار میں اضافے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے مدرستہ الحریق سکول میں نقصانات پر قابو پانے اور آگ بجھانے کی عملی تربیت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔پی این ایس اصلت پر ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں ترکی کے سفیر اور پاکستان، چین، مصر، فرانس، اٹلی، قزاخستان ، نیپال، روس، سنگاپور، ترکی ، برطانیہ، امریکہ ، ازبکستان اور یمن کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔








