وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کی عوام کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے‘ ترجمان وفاقی حکومت

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کی عوام کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے‘ وفاقی حکومت نے 9تجربہ کار اور سینئر افسران جن کاتعلق وفاقی سروسز سے ہے کو بلوچستان میں تعینات کیاہے ‘ ترجمان وفاقی حکومت اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان کررہے …

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کی عوام کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے‘ وفاقی حکومت نے 9تجربہ کار اور سینئر افسران جن کاتعلق وفاقی سروسز سے ہے کو بلوچستان میں تعینات کیاہے ‘ ترجمان وفاقی حکومت

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں بلوچستان کی ترقی اور اس کی عوام کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔اس سلسلے میں پہلے قدم کے طورپر وفاقی حکومت نے 9تجربہ کار اور سینئر افسران جن کاتعلق وفاقی سروسز سے ہے کو بلوچستان میں تعینات کیاہے تاکہ اہم ترقیاتی پراجیکٹ بشمول پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)میں تیزی لائی جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت میرٹ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار ایسے افسران جو کسی ایک جگہ پر کافی عرصہ سے تعینات تھے اُن کا تبادلہ کیا ہے تاکہ بلوچستان میں تجربہ کار اور اہل لوگوں کی تعیناتی کی جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی وفاقی حکومت کو درخواست کی تھی کہ اُن کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اور بلوچستان کی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تجربہ کار افسران تعینات کیے جائیں۔