مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کا مشاورتی اجلاس،ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانیبھی موجود تھے۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اجلاس میں ٹکٹس کے فیصلے پارلیمانی بورڈ میں مشاورت سے کرنے کا …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانیبھی موجود تھے۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اجلاس میں ٹکٹس کے فیصلے پارلیمانی بورڈ میں مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت اور پارٹی کے مابین کوآرڈینیشن مو¿ثر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، مسائل کے حل کیلئے عوامی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔