پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مادر وطن کے شہیدوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے پر پاکستانی میڈیا سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔02 ستمبر(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے مادر وطن کے شہیدوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈیا نے قوم کو باخبر رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے …

اسلام آباد ۔02 ستمبر(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے مادر وطن کے شہیدوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈیا نے قوم کو باخبر رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پاکستان کے یوم دفاع سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف اینکر پرسنز دیکھے جا سکتے ہیں جو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ایک ملی نغمہ بھی سنا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں