اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورننس کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب، کابینہ اور سینئر بیورو کریسی سے تعمیری گفتگو ہوئی۔ سو دن پروگرام کے اہداف کے حصول کو …
کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورننس کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورننس کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب، کابینہ اور سینئر بیورو کریسی سے تعمیری گفتگو ہوئی۔ سو دن پروگرام کے اہداف کے حصول کو ترجیح دی جائے۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی نے بھی ملاقات کی۔ ناصر درانی نے خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کی تھیں، ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ناصر درانی سے کہا کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔








