گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات مختلف شعبوں میں قانون سازی ،عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے قوانین کی منظوری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرہاﺅ س میںوفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ۔اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مختلف …
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات

مزید خبریں
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات
مختلف شعبوں میں قانون سازی ،عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے قوانین کی منظوری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرہاﺅ س میںوفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ۔اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں قانون سازی کے لئے اقدامات،عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے قوانین کی منظوری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت قانون سازی سے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ملک وقوم کی بہتر ترقی وخوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اس ضمن میں وفاقی وزارت قانون و انصاف اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے گورنرسندھ کو بتایا کہ وزارت قانون وانصاف وزیر اعظم کی ہدایت پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔بعد ازاںوفاقی وزیر قانون وانصاف نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاو¿س میں پودا بھی لگایا۔








