وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اندرونی اور بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے سرحد پار افغانستان سے دہشت گردی کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہی ہیں۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اندرونی اور بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے سرحد پار افغانستان سے دہشت گردی کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح و بہادر افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گورننس سسٹم کی بہتری کے لیے ہر شعبے میں ایماندار اور قابل افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں لوگوں کی سہولت کے لیے اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جام میر کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی ہسپتال بھی مکمل طور پر فعال نہیں لیکن عوام کو جدید اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اب ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں