وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کم لاگت کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ملک میں رہائشی مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی متعلقہ ماہرین اور محکموں کے نمائندوں کی مشاورت سے جامع لائحہ عمل وضع کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کو …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کم لاگت کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ملک میں رہائشی مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی متعلقہ ماہرین اور محکموں کے نمائندوں کی مشاورت سے جامع لائحہ عمل وضع کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کو اپنی ابتدائی سفارشات پیش کرے گی۔ وہ پیر کو وزیر اعظم آفس میں کم لاگت کے 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے بارے میںاجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کم لاگت کے50لاکھ مکانات کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے بالخصوص بڑے شہروں میں نہ صرف لوگوں کے رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ اقتصادی نمو کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں غریبوں کو متاثرکئے بغیر کچی آبادیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے جامع نظام وضع اور ان علاقوں میں لوگوںکو تمام شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔

مزید خبریں