آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا شہیدوں کے ساتھ ان غازیوں کو بھی سلام جو ہمارے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے ہوگئے، میجر جنرل آصف غفور راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے …

آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا
شہیدوں کے ساتھ ان غازیوں کو بھی سلام جو ہمارے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے ہوگئے، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہیدوں کے ساتھ ان غازیوں کو بھی سلام جو ہمارے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے ہوگئے ۔ یوم دفاع کو اس سال ہمیں پیار ہے پاکستان سے نام سے بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی ہے جس میں مادروطن کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والوں کو دکھایا گیا ہے ۔

مزید خبریں