اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن اکٹھی ہو یا منقسم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکمران جماعت کے صدارتی انتخاب …
ڈاکٹر عارف علوی صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، وفاقی وزیر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن اکٹھی ہو یا منقسم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکمران جماعت کے صدارتی انتخاب کے لئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے تیرھویں صدر بنیں گے۔








