وفاقی وزیر ڈاکٹر شیری مزاری سے پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے جمشید قاضی کی ملاقات پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف امور زیر باعث آئے اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیری مزاری سے پیر کو اسلام ا ٓباد میں پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے، جمشید …
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیری مزاری سے پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے جمشید قاضی کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیری مزاری سے پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے جمشید قاضی کی ملاقات
پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف امور زیر باعث آئے
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیری مزاری سے پیر کو اسلام ا ٓباد میں پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے، جمشید قاضی نے ڈپٹی کنٹری نمائیندہ عائشہ مختارکے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت خاص کرخواتین کے حقوق کے تحفظ اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کے موثر کردار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیر باعث آئے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یواین ویمن کنٹری نمائندے کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوکہا کہ پاکستان میںخواتین کے حقوق کے لئے جامعہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کے موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کے ملک میں تمام سطحوں پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، خواتین کو تمام حقوق کی فراہمی اور انھیں قومی دھارے میں لانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








