اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت کی جانب سے ”پلانٹ فار پاکستان“ کے نام سے شجرکاری مہم کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ”پلانٹ فار پاکستان“ 61 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ وفاقی حکومت نے 2 ستمبر کو ”پلانٹ فار پاکستان“ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت ملک بھر …
وفاقی حکومت کی جانب سے ”پلانٹ فار پاکستان“ کے نام سے شجرکاری مہم کی سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ”پلانٹ فار پاکستان“ 61 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی حکومت کی جانب سے ”پلانٹ فار پاکستان“ کے نام سے شجرکاری مہم کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ”پلانٹ فار پاکستان“ 61 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ وفاقی حکومت نے 2 ستمبر کو ”پلانٹ فار پاکستان“ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر 15 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ مہم شاندار رہی اور لگائے گئے درختوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پورے ملک سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ”پلانٹ فار پاکستان“ کے تحت سندھ میں 8 لاکھ 9 ہزار 822، خیبرپختونخوا میں 11 لاکھ 39 ہزار 400، گلگت بلتستان میں 83 ہزار 800، اسلام آباد میں 58 ہزار، پنجاب میں 2 لاکھ 78 ہزار 811، آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار اور بلوچستان میں اب تک 56 ہزار 56 پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ملک کے عوام بالخصوص نوجوانوں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق 61 ہزار ٹویٹس میں اس مہم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔








