وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی کی ورلڈ بینک کے کنٹر ی ڈائریکٹر پیچا ماتھوایلن گوان سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی غذائیت کو بہتر بنانا صحت کے شعبہ میں اولین ترجیح ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے، بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی کو بہتربنانا ایک اہم ہدف ہے جس پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ماں اور بچے کو مہلک …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی غذائیت کو بہتر بنانا صحت کے شعبہ میں اولین ترجیح ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے، بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی کو بہتربنانا ایک اہم ہدف ہے جس پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ماں اور بچے کو مہلک امراض سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک کے کنٹر ی ڈائریکٹر پیچا ماتھوایلن گوان کی سربراہی میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے عالمی بنک کے وفد سے کہا کہ وہ غذائیت کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے وزارت کے ساتھ مل کر کام کرےں۔ اس موقع پر عالمی بینک کے وفد نے وفاقی وزیر کو صحت کے شعبہ میں جاری پروگراموں میں اپنے ادارہ کے تعاون کے حوالہ سے اگاہ کیا۔

مزید خبریں