وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں ملین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ایک ارب 26 کروڑ پودے لگائے گئے، 6 ستمبر یوم دفاع کے دن پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں ملین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ایک ارب 26 کروڑ پودے لگائے گئے، 6 ستمبر یوم دفاع کے دن پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے حکومت کی اصلاح کے لئے تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، میڈیا کی مثبت تنقید سے گورننس میں بہتری آئے گی جبکہ مثبت قدم سے آگے بڑھا جا سکے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ملین ٹری سونامی پروگرام مکمل کیا ہے جس کے تحت ایک ارب 26 پودے لگائے گئے ہیں، وزیراعظم نے پورے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے 10 بلین سونامی پروگرام کا پودا لگا کر افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت پانچ سالوں میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اس موقع پر اپنے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے جبکہ ملک کے دفاع و سلامتی کے لئے اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں