وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے متحدہ عرب امارات کے میڈیا وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے میڈیا وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی ، ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی ہیں، پاکستان باہمی احترام،مضبوط دوستی پر مبنی تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے میڈیا وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی ، ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی ہیں، پاکستان باہمی احترام،مضبوط دوستی پر مبنی تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شیخ خلیفہ بن زید کو ہمیشہ پاکستان میں عزت اور اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف نوعیت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے 15سے زائد ٹاسک فورسز قائم کی ہیں ،جو پی ٹی آئی کے انتخابی منشور کی ترجیحات میں شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والے ماہرین کی بااختیار ٹیمیں تشکیل دیں ہیں تا کہ وہ ملک میں توانائی، ماحول، معشیت سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں اور ان چیلنجز پر قابو پایا جاسکے ۔وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند اور تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں