صدارتی انتخابات 2018ءکے حوالہ سے تیاریاں مکمل چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر ،ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بطور پریذائیڈنگ افسر تعینات اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) صدارتی انتخابات 2018ءکے حوالہ سے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 16 اگست 2018ءکو صدارتی انتخابات کا پروگرام جاری کیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 27 اگست …
صدارتی انتخابات 2018ءکے حوالہ سے تیاریاں مکمل

مزید خبریں
صدارتی انتخابات 2018ءکے حوالہ سے تیاریاں مکمل
چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر ،ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بطور پریذائیڈنگ افسر تعینات
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) صدارتی انتخابات 2018ءکے حوالہ سے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 16 اگست 2018ءکو صدارتی انتخابات کا پروگرام جاری کیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی۔ آئین کے مطابق صداتی الیکشن کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ کاغذات کی وصولی اور پولنگ کے انعقاد کیلئے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو بطور پریذائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے مقرر کردہ دن اور وقت تک 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی۔ جانچ پڑتال کے نتیجہ میں 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 30 اگست 2018ءدوپہر 12 بجے تک مقرر تھی۔ مقررہ وقت تک ایک امیدوار امیر مقام مقابلہ سے دستبردار ہوئے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق اعتزاز احسن، عارف الرحمن علوی اور مولانا فضل الرحمن کے مابین مقابلہ ہے۔








