وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماتھو ایلن گوان سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر برائے تعلیم و تکنیکی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت سٹریٹ چلڈرن کیلئے خصوصی پروگرام متعارف کرائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماتھو ایلن گوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان اور ان کے …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر برائے تعلیم و تکنیکی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت سٹریٹ چلڈرن کیلئے خصوصی پروگرام متعارف کرائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماتھو ایلن گوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تعلیم کے شعبہ میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت ان سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، اس سلسلہ میں ہم ورلڈ بینک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مختلف چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سکول سے باہر بچے، مختلف نظام تعلیم جن میں نجی سرکاری مذہبی سکولز اور مدارس شامل ہیںایک چیلنج معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اور تعلیمی نظام سے تفاوت کا خاتمہ ہے مہارت کی ترقی جو کہ آخری لیکن حتمی نہیں ہے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے ان تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے ہم ایک جامع پالیسی بنا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کھیلوں کے میدان کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جس کے یکساں مواقع ہر کسی کو ملیں گے ۔.

مزید خبریں