اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت صدارتی انتخاب کا ایک مرحلہ طے کرنے جا رہی ہے، کسی اختلاف کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم ہے لیکن جمہوریت کے لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن مضبوط ہو۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ …
جمہوریت ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرنے جا رہی ہے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات خالد مقبول صدیقی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت صدارتی انتخاب کا ایک مرحلہ طے کرنے جا رہی ہے، کسی اختلاف کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم ہے لیکن جمہوریت کے لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن مضبوط ہو۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران اپوزیشن کے اندر رہ کر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے، جمہوریت میں جس کے پاس سادہ اکثریت ہوتی ہے وہ ہی حکومت بناتا ہے، کراچی ایک ایسا شہر ہے جس کو نمائندگی دی جا رہی ہے، جو احسن قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 65 فیصد آبادی والے شہر کی نمائندگی کا حق بنتا ہے، آج جمہوریت ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن آپس میں تقسیم ہے مگر اچھی حکومت کے لئے مضبوط اپوزیشن کا ہونا بہتر ہوتا ہے۔ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا بہتر ہے۔








