مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرنے کے اعلان پر کنونشن بلانے کا فیصلہ تارکین وطن کی ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا معاملہ مسترد، اپوزیشن کو مزید موثر بنایا جائے گا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد …
مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرنے کے اعلان پر کنونشن بلانے کا فیصلہ

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرنے کے اعلان پر کنونشن بلانے کا فیصلہ
تارکین وطن کی ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا معاملہ مسترد، اپوزیشن کو مزید موثر بنایا جائے گا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں مبینہ طور پر الیکشن 2018ءمیں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن بنانے کے مطالبہ سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب کی ملاقات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے تارکین وطن کی ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا معاملہ بھی مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی نے ای سی سی میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے معاملہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرنے کے اعلان پر کنونشن بلایا جائے گا اور تمام بلدیاتی نمائندوں سے رائے لی جائے گی۔ بلدیاتی نمائندوں کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔ پارلیمانی پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی نے سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی اور چوہدری حامد حمید کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی۔








