اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین صدر کے انتخاب میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے، آج میں نے اپنا ووٹ ڈالنے …
پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ،ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے، چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین صدر کے انتخاب میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے، آج میں نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد سینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، کل بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھاﺅں گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میرا حلف بطور گورنر پنجاب پچھلے ہفتے ہونا تھا، میں نے محسوس کیا کہ عارف علوی صدر کا الیکشن لڑ رہے ہیں، میں اپنا ووٹ ان کے حق میں ڈالنے کے بعد حلف اٹھاﺅں تو زیادہ بہتر ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ عارف علوی کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔








