وزیراعظم عمران خان سے جاپان پاکستان پارلمیانی فرینڈ شپ لیگ کے وفد کی ملاقات وزیراعظم کو ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے جاپان پاکستان پارلمیانی فرینڈ شپ لیگ کے وفد نے چیئرمین سیشیرو ایٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ وہ گزشتہ روز پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ …
وزیراعظم عمران خان سے جاپان پاکستان پارلمیانی فرینڈ شپ لیگ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم عمران خان سے جاپان پاکستان پارلمیانی فرینڈ شپ لیگ کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم کو ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے جاپان پاکستان پارلمیانی فرینڈ شپ لیگ کے وفد نے چیئرمین سیشیرو ایٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ وہ گزشتہ روز پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور وزارت عظمٰی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد پر قائم دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ایک ہفتہ کے مختصر عرصہ میں دو اعلیٰ سطحی وفود کے دورے جاپانی حکومت کی پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور جاپان کی ترقیاتی شراکت داروں کے طور پر اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں وسیع تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہا۔








