چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر(اے پی پی )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے اور جمہوری قوتیں جمہوریت کے استحکام کےلئے سنجیدہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر(اے پی پی )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے اور جمہوری قوتیں جمہوریت کے استحکام کےلئے سنجیدہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان بھی پارلیمان کا حصہ ہیں اور ڈاکٹر علوی جیسی شخصیت کا صدر منتخب ہونا ایک اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کی سیاسی جدوجہد ہمارے سامنے ہے اور ایسی شخصیات کا اعلیٰ عہدوں پر جمہوری طریقے سے انتخاب جمہوری عمل کےلئے تقویت کا باعث ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان تمام سیاسی قوتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس عمل میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور اس کے ذریعے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اب پارلیمان اپنا سیاسی عمل تقریباً مکمل کر چکی ہے جس کے تحت سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیوں، چیئرمین سینیٹ، وزیراعظم اور اب صدر پاکستان کے انتخاب کا عمل مکمل ہوا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی عوام جمہوریت اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کےلئے قوم ، پارلیمان اور سیاسی قیادت ایک ہیں ۔

مزید خبریں