سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خا ن سوری کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خا ن سوری نے ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔منگل کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خا ن سوری نے ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔منگل کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بحثیت صدر منتخب ہونا ان کی فہم وفراست اور صلاحیتوں پر قیادت، ممبران قومی اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نئے صدر کا انتخاب اور ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو ایک پر امن اقتدار کی منتقلی ایک ہم پیش رفت ہے اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ایک منجھے ہوئے اور باصلاحیت سیاسی رہنماءہیں ان کی قیادت میں وفاق مضبوط ہوگا اور ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہو نگے اور وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات مزید خوشگوار ہو نگے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ان سے وابستہ عوامی نمائندوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

مزید خبریں