الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات 2018ءکے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں عارف الرحمن علوی نے 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے، مولانا فضل الرحمن 185 اور اعتزاز احسن 124 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات 2018ءکے نتائج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق عارف الرحمن علوی نے 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے …
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات 2018ءکے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں

مزید خبریں
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات 2018ءکے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں
عارف الرحمن علوی نے 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے، مولانا فضل الرحمن 185 اور اعتزاز احسن 124 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات 2018ءکے نتائج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق عارف الرحمن علوی نے 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلہ فضل الرحمن نے 185 اور اعتزاز احسن نے 124 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر/ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری اخباری بیان کے مطابق منگل کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے 5 مقامات یعنی پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد اور کوئٹہ، پشاور، کراچی اور لاہور میں صوبائی اسمبلی کی عمارات میں الیکشن ہوا۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو پریذائیڈنگ افسران کی طرف سے پانچوں پولنگ سٹیشنوں سے نتائج موصول ہوئے۔ الیکٹورل کالج میں نسشتوں کی کل تعداد 1174 تھی جس میں سے 52 نشستوں خالی رہیں/نتیجہ روکا گیا یا سینیٹ اور اسمبلیوں میں کامیاب امیدوار کی طرف سے حلف نہیں اٹھایا گیا۔ تمام پریذائیڈنگ افسران کی طرف سے موصولہ نتیجہ کے مطابق کل 1110 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 27 ووٹوں کو پریذائیڈنگ افسران نے مسترد کیا اور اس طرح ڈالے گئے درست ووٹوں کی تعداد 1083 رہی، ہر امیدوار کے حق میں کاسٹ ہونے والے درست ووٹوں کی بنیاد آئین کے دوسرے شیڈول کے پیرا گراف 18 کی شقوں کی روشنی میں نتیجہ کا تعین کیا گیا جس کے مطابق عارف الرحمن علوی نے 353 ووٹ،مولانا فضل الرحمن نے 185 ووٹ جبکہ اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق فارم VII پر باضابطہ نتیجہ تیار کیا جائے گا اور پریذائیڈنگ افسران کی طرف سے اصل ریکارڈ موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراءکیلئے (آج) بدھ کو وفاقی حکومت کو بھیجا جائے گا۔








