مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام سے ملاقات میں اظہار خیال

پاکستان میں سیلابی پانی ایک قدرتی وسیلہ ہے ہمیں اس کے ضیاع کی بجائے اس کو ذخیرہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام سے ملاقات میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی پانی ایک قدرتی وسیلہ ہے اور ہر …

پاکستان میں سیلابی پانی ایک قدرتی وسیلہ ہے ہمیں اس کے ضیاع کی بجائے اس کو ذخیرہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے
مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی پانی ایک قدرتی وسیلہ ہے اور ہر سال اس کے ضیاع کی بجائے اس کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں سیلابی پانی کے ذخیرہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو کم سے کم لاگت کے ساتھ بہت شاندار مواقع مثلاً پانی کے دوبارہ اخراج، آلودہ جھیلوں اور تالابوں کے پھیلاﺅ اور پرندوں کی منتقلی کےلئے بہترین عادات فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی خضرحیات خان اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام نے سیلابی پانی کے قیمتی وسیلے کو ضیاع سے بچانے کےلئے قابل عمل اور لاگت کی مو¿ثر حکمت عملی پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم کے مشیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ چین اور دیگر بین الاقوامی ماڈیولز کا تفصیلی اور موازناتی مطالعہ کریں اور سیلابی پانی کے زیادہ سے زیادہ فائدے کے حصول کے لئے سیلاب کے روک تھام کی حکمت عملی میں تبدیلی کی سفارشات جمع کرائیں ملک امین اسلم نے کہا کہ ہمیں سیلاب پلین مینجمنٹ کی جانب سے زیادہ فوائد حاصل کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے ماحولیاتی نظام کی بنیاد پر مواقفت کے لئے کم لاگت اور خطرے کے عوامل کو کم کرنے اور اس کو بطور آلہ استعمال کرنے کے لئے ایک جامع نکتہ نظر کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں