وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود کی پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عارف علوی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، بطور صدر اپنے فرائص اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے،وزیراعظم عمران خان کے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کر نے یا نہ کر نے کے بارے میں فیصلہ دفتر خارجہ کرے گا، امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف امور پر اعتراض موجود ہے، اعتراضات دور کئے …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عارف علوی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، بطور صدر اپنے فرائص اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے،وزیراعظم عمران خان کے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کر نے یا نہ کر نے کے بارے میں فیصلہ دفتر خارجہ کرے گا، امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف امور پر اعتراض موجود ہے، اعتراضات دور کئے جائےں اور ہم آہنگی کو بڑھایا جائے، یہ دورنوں ملک کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا کہ عارف علوی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق نچلے طبقہ سے ہے اور وہ بطور صدر اپنے فرائص اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے، عارف علوی دو مرتبہ الیکشن لڑ کر آئے ہیں اور انہوں نے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے ،وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں، صدر ممنون حسین نے کوئی الیکشن نہیں لڑا تھا، امریکی وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے، وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں یا نہ کریں اس کا فیصلہ دفتر خارجہ کرے گا۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف امور پر اعتراض موجودہیں جہاں پر اختلاف ہے اس کو دور کیا جائے اور ہم آہنگی کو بڑھایا جائے، یہ دورنوں ملک کے مفاد میں ہے۔

مزید خبریں