اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر با بر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے ۔ منگل کو ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارت پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں …
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر با بر اعوان اپنے عہدے سے مستعفیٰ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر با بر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے ۔ منگل کو ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارت پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے پھر بھی قانون دان ہونے کی حثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھا ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپنے آپ سے قانون کی بالادستی کا آغاز کر رہا ہوں کیونکہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا طریقہ یہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات کا بھر پور دفاع کروں گا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مجھے اپنے دفاع کا حق تک نہیں دیا گیا، بار ہا کہنے پر بھی نہ انکوائری اور نہ کسی قسم کی انویسٹی گیشن کے لئے بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قانونی راستے اختیار کئے جائیں گے ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنااستعفی وزیر اعظم عمران خان کوارسال کر دیا ہے ۔








