اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو وزیراعظم نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ ڈاکٹر علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک پرانی تصویر بھی جاری کی جس میں ڈاکٹر عارف علوی …
وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو وزیراعظم نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ ڈاکٹر علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک پرانی تصویر بھی جاری کی جس میں ڈاکٹر عارف علوی جوانی کے دور میں ان کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ جب ہماری دنیا جوان تھی۔








