سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جاپانی پارلیمنٹ میں پاکستان جاپان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سشیرو ایٹوکی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جاپانی پارلیمنٹ میں پاکستان جاپان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سشیرو ایٹو نے 6 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جاپانی پارلیمنٹ میں پاکستان جاپان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سشیرو ایٹو نے 6 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور جاپان قریبی تعلقات اور باہمی تجارت سمیت اہم شعبوں میں اپنے روابط کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں ۔دونوں ملکوں کے فرینڈ شپ گروپ جلد فعال کیا جائے گا تاکہ باہمی پارلیمانی روابط کو فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری اورعوامی سطح پر قریبی رابط کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں