اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے بدھ کو وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔ امریکی ملٹری چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں شام کو وزیراعظم …
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے بدھ کو وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔ امریکی ملٹری چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں شام کو وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔








