پاکستان کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت

پاکستان کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) …

پاکستان کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت
اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے
کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ( جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کنٹرول لائن کے کوٹ کوٹیڑا سیکٹر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے 4 ستمبر 2018ءکو سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی جن کے نتیجہ میں ایک بے گناہ شہری عبدالرو¿ف شہید ہو گیا جو مال مویشی چرا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجہ میں 32 بے گناہ شہری شہید جبکہ 122 دیگر زخمی ہوئے۔ بھارت کی طرف سے سیز فائر کی غیر معمولی خلاف ورزیوں کاسلسلہ سال2017ءسے جاری ہے اور اس عرصہ میں بھارتی افواج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی 1970 خلاف ورزیاں کیں۔بیان میں کہا گیا کہ شہری آبادی کو دانستہ ہدف بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین کے منافی ہے۔ بھارت کی طرف سے ایسی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور کسی تزویراتی غلط اندازے کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ءکے سیز فائر انتظام کی پاسداری کرے۔ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں اور بھارتی افواج کو سیزفائر پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔ انہوں نے زور دیاکہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے پاک بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں