اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار عارف الرحمن علوی 352 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ (ن) ، ایم ایم اے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمن کو 184 اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزازاحسن کو 124 ووٹ ملے، قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے …
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار عارف الرحمن علوی 352 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ (ن) ، ایم ایم اے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمن کو 184 اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزازاحسن کو 124 ووٹ ملے، قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے الیکٹورل کالج کے کل 1110 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 28ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ 1082 ووٹ درست قرار پائے ۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 7 پر جاری کئے گئے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 430 تھی جس میں سے 6 ووٹ مسترد ہوئے 424ووٹ درست قرار دیئے گئے جن میں سے ڈاکٹرعارف علوی نے 212، مولانا فضل الرحمن نے 131 اور اعتزازاحسن نے 81 ووٹ حاصل کئے۔ پنجاب اسمبلی میں کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 351 تھی جس میں سے 16 ووٹ مسترد ہوئے 335 ووٹ درست قرار دیئے گئے جن میں سے ڈاکٹرعارف علوی نے 187، مولانا فضل الرحمن نے 142 اور اعتزازاحسن نے 6 ووٹ حاصل کئے۔ تناسب کی بنیاد پر ڈاکٹر عارف علوی کو 33، مولانا فضل الرحمن کو 25 اور اعتزاز احسن کو ایک ووٹ ملا۔








