مشیر تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد کی” اے پی پی “ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تجارت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ موجود تجارتی معاہدوں پر ازسرنو نظرثانی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تجارت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ موجود تجارتی معاہدوں پر ازسرنو نظرثانی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی شرح نمو کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے برآمدات کو بڑھانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تجارت اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے تھائی لینڈ، ترکی سمیت مختلف ممالک کے ساتھ موجود تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، ابتدائی طور پر انجینئرنگ، آئی ٹی اور کیمیکلز کے شعبوں میں برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان شعبوں میں مسابقتی عمل کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید خبریں